اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)کس کس کو کیا تحائف ملے؟،توشہ خانہ کا مزیدریکارڈ سامنے آگیا۔ کابینہ ڈویژن نےجولائی سےستمبر دو ہزار چھبیس کی سہ ماہی کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کر دیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم سمیت کئی اہم شخصیات قیمتی تحائف وصول کرنےوالوں میں شامل ہیں ْتمام شخصیات نےموصول تحائف توشہ خانہ میں جمع کروادیے ۔کابینہ ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق جولائی تا ستمبر 2026کی سہ ماہی میں صدرمملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی اوروفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےتحائف وصول کیے،تحائف لینے والوں کی فہرست میں وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وفاقی وزیر آئی ٹی شزاہ فاطمہ، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ، وزیر ریلوے حنیف عباسی،مشیر نجکاری محمد علی اور معاون خصوصی طارق فاطمی کے نام شامل ہیں ،اسی طرح وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل عمر عالم کے نام فہرست کا حصہ ہیں۔