کوئٹہ(این این آئی) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان کے سابق صدر سینیٹر (ر) امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں صحبت پور تا کشمور روڈ کی تعمیر کیلئے فوری فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنائیں، اسٹرٹیجک اہمیت کے حامل اس روڈ کی جلد تکمیل کو یقینی بنائیں، مسافت دو گھنٹے کم ہو جائیگی۔ انہوں نے وفاق و صوبائی حکومتوں کو متوجہ کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ Strategical صحبت پور تا کشمور روڈ کی بلوچستان کا حصہ صوبائی وزیر مواصلات میر سلیم خان کھوسہ کی کاوش اور صوبائی حکومت کے جام کمال سے لیکر میر سرفراز بْگٹی کی توجہ کے باعث تکمیل کی طرف گامزن ہے تاہم اس سے آگے سندھ کے حصے میں کام کو وسعت کیلئے ماضی میں سروے کیلئے ٹینڈربھی ہوئے تھے بعد میں وفاق کے بجٹ میں ابھی تک اس کو حصہ نہ مل سکا۔