کراچی (نیوز ڈیسک)آذربائیجان میں اسکارف پہنے طالبات کے آنسوئوں کے مناظر عام ہوگئے،96فیصد مسلمان آبادی والے ملک میں اسکارف پر پابندی سے قومی سطح پر بحث، فیصلے کیخلاف ترکیہ میں بھی مخالفت میں آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں،استنبول میں آذربائیجان کے قونصل خانے کے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا، آذری حکمراں جماعت کا ترک میڈیا پر مخالف پراپیگنڈ ے کا الزام۔شیشے کے پار، سبق ان کے بغیر جاری ہے۔