کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ڈیجیٹل اٹیسٹیشن سسٹم فعال کردیا ہےجس کے ذریعے شہری گھر بیٹھے آن لائن درخواست جمع کرا سکیں گے اور تصدیق مکمل ہونے کے بعد انہیں ای سرٹیفکیٹ ای میل کے ذریعے موصول ہوگا وزارت خارجہ کے مطابق نیا نظام 12 اکتوبر سے فعال کیا گیا ہےاس سہولت کے تحت اسلام آباد کے مرکزی دفتر کے علاوہ کوئٹہ ،لاہور، کراچی، پشاور اور گجرات میں قائم لائژن دفاتر سے متعلقہ دستاویزات کی تصدیق بھی ممکن ہوگی نظام کے تحت درخواست دہندگان جنرل اور اپوسٹل اٹیسٹیشن کے لیے آن لائن کارروائی مکمل کرکے مقررہ فیس ادا کریں گےجس کے بعد تصدیقی سرٹیفکیٹ ای میل کے ذریعے فراہم کیا جائے گاوزارت کے مطابق یہ نظام ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے طرز پر تیار کیا گیا ہے اس اقدام کا مقصد دستاویزات کی تصدیق کے عمل کو تیز، آسان اور شفاف بنانا ہے تاکہ شہریوں کو بار بار دفاتر جانے کی ضرورت نہ پڑے اور ان کے وقت اور اخراجات کی بچت ہوتاہم مخصوص اور استثنائی معاملات میں درخواست دہندگان کو ذاتی طور پر حاضر ہونا پڑ سکتا ہے وزارت خارجہ کے مطابق دستاویزات کی تصدیق کے خواہش مند افراد سرکاری آن لائن پورٹل کے ذریعے اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔