• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہداء کارسازکی قربانی فراموش نہیں کی جائیگی ، حیات اللہ کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کیصوبائی کونسل کے رکن حیات اللہ خان کاکڑ نے 18 اکتوبر 2007 کے سانحۂ کارساز کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداءِ کارساز کی عظیم قربانیاں جمہوریت، عوامی حقوق اور پاکستان میں جمہوری جدوجہد کی تاریخ کا روشن اور ناقابلِ فراموش باب ہیں پیپلز پارٹی کے متعدد جیالوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جبکہ سیکڑوں کارکن زخمی ہوئے حیات اللہ خان کاکڑ نے کہا کہ شہید کارکنوں نے جمہوریت اور عوامی حقوق کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دے کر یہ ثابت کیا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن ظلم، دہشت گردی اور مشکلات کے سامنے کبھی سر نہیں جھکاتے شہداء نے جمہوریت کے لیے جو قربانیدی دیقوم اسے کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
کوئٹہ سے مزید