• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزدوروں کامعیشت کی ترقی میں بنیادی کردار ہےنسیم الرحمٰن

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمٰن خان ملاخیل نے کہا ہے کہ مزدور طبقہ ملک کی معیشت اور ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتا ہےاس لیے مزدوروں کے حقوق کا تحفظ، انہیں درپیش مسائل کا حل، اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ضروری ہےانہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مزدوروں کے مسائل کے حل اور ان کی آواز متعلقہ حکام تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے لیبر ونگ اور دیگر مزدور تنظیموں کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا نسیم الرحمٰن خان ملاخیل نے کہا کہ مزدوروں کے مسائل حل کرنے کے لیے مشاورت جاری رکھی جائے گی حکومتی نمائندے اپنے دفاتر کے دروازے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے رکھیں گےانہوں نے کہا کہ مزدوروں کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی سے وابستہ ہے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے موثر کردار ادا کرنا ہو گا۔
کوئٹہ سے مزید