کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سینئر صحافی و آل ڈس ایبلڈ سوسائٹی بلوچستان کے سرپرست اعلیٰ رضا الرحمٰن نے کہا ہے کہ معذور افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں جو اپنی خداداد صلاحیتوں سے ملک و قوم کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرسکتے ہیں ضرورت اس کی ہے کہ انہیں بہتر مواقع فراہم کیے جائیں اور حکومت سرکاری ملازمتوں میں معذور افراد کے کوٹہ پر عملدرآمد یقینی بنائے انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سفید چھڑی کا دن بھرپور انداز میں منانا چاہیئے معذورافراد کسی سے صلاحیتوں میں کم نہیں معذور افراد اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر خود کو معاشرے میں منوائیںانہوں نے کہا کہ معذور افراد کے لئے سرکاری ملازمتوں میں مختص کوٹہ پر عمل درآمد ہونا چاہیئےتقریب سے تنظیم کی صدر عائشہ اکبر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت معذور افراد کو اہمیت نہیں دیتی وزیر اعلیٰ نے ان کے لئے پروگرامز کے انعقاد کا اعلان کیا مگر ان پر عملدرآمد نہیں ہواہم معذور افراد کے حقوق کیلئے کام کررہے ہیں اور اس سلسلے کو جاری رکھیں گےتنظیم کے جنرل سیکرٹری ثناءاللہ مری، سمیع اللہ ،وقار احمد ودیگر نے بھی خطاب کیا۔