• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مٹھڑی، چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کا حملہ، جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک، تین زخمی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ضلع کچھی میں مٹھڑی کے قریب قومی شاہراہ این-65 پر دوسہ لاشاری چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک تین زخمی ہو گئے سیکورٹی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کی مٹھڑی کے قریب قومی شاہراہ این-65 پر دوسہ لاشاری چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ کیا اسی دوران فائرنگ کر تبادلہ ہو ا سیکورٹی فووسز کی جرات اور بہاردی سے جوابی کارروائی کی اور ایک حملہ آور کو ہلاک جبکہ تین کو زخمی کر دیا حملہ آور اپنے زخمی ساتھیوں کو لے کر فرار ہو گئے سیکورٹی فورسز نے دہشت گرد کی لاش پولیس کے حوالے کی ۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کا گھیراؤ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
کوئٹہ سے مزید