کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)یکم جنوری سے اب تک مسافر اور مال بردار ٹرینوں کو مختلف نوعیت کے 55 سے زائد حادثات پیش آ چکے ہیں۔ ان حادثات میں قیمتی جانوں کے ضیاع کے ساتھ متعدد مسافر زخمی ہوئے، جبکہ ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو بھی کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا،ریلوے ذرائع کے مطابق یوسف والا کول ٹرین بھی متعدد بار حادثات کا شکار ہو چکی ہے۔ 27 اگست کو خان پور کے قریب مال گاڑی کی 10 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جبکہ اسی روز راول ایکسپریس کا انجن اور دو بوگیاں کالا گجراں کے قریب پٹڑی سے اتر گئیں۔