کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ قلات سےلائبہ ستار کے مبینہ اغوا کے واقعے کا صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے فوری نوٹس لیاہےایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سمیت متعلقہ انتظامی اور پولیس حکام واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر حقائق سامنے لائیں گے وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ 24 گھنٹوں کے اندر واقعے کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جائےانہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور خواتین کی سلامتی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔