کوئٹہ (آن لائن) قلات کے علاقے دشت گوران میں قبائلی رہنما میر قمبر خان مینگل کے محافظوں اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ان کا محافظ احمد نواز عرف کمندان مینگل جاں بحق جبکہ منیر احمد نامی ایک اور محافظ زخمی ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ روز پیش آیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مغرب کے بعد دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ رک گیا۔