• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاطمہ جناح اسپتال میں گیس کی عدم بحالی کا نوٹس لیا جائے

کوئٹہ (پ ر) الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشنفاطمہ جناح انسٹیٹوٹ آف چیسٹ ڈیزیزکوئٹہ یونٹ کے صدر عزیز احمد بلوچ ، سینئر نائب صدر حاجی ابراہیم مینگل ، جنرل سیکرٹری ملک الیاس شاہوانی چیئرمین میر عبدالعلی کھیازئی ، فنانس سیکرٹری ملک محمد حسن محمد حسنی ، پریس سیکرٹری خلیل اللہ کھیازئی و دیگر نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ کی گیس بحال کرنے میں غفلت ناقابلِ برداشت ہےانہوں کہا کہ سردی کا آغاز ہو چکا ہےاسپتال میں زیرِ علاج مریضوں، خصوصاً کمزور اور شدید بیمار افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اسپتال انتظامیہ کی جانب سے گیس کے واجبات ادا کیے جانے کے باوجود گیس کی بحالی میں تاخیر سمجھ سے بالاتر ہےمریض پہلے ہی بیماری اور تکلیف کی حالت میں اسپتال آتے ہیںایسے میں بنیادی سہولت سے محروم رکھنا ان کے مسائل میں مزید اضافہ کرنے کے مترادف ہےگیس بحال نہ کی گئی تو احتجاج کرینگے انہوں نے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
کوئٹہ سے مزید