• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمنی فوجی کیمپ پر حوثی حملہ، 53 جاں بحق، 200 زخمی

صنعاء(اے ایف پی /نیوزڈیسک )یمن کے صوبہ شبوہ میں سکیورٹی فورسز کے تربیتی کیمپ پر حوثی گروہ انصاراللہ کا میزائلوں سے حملہ ‘53افراد جاں بحق‘ 200زخمی‘حوثی جنگجوؤں کا سعودی آرامکو تیل تنصیب ‘آئل فیلڈ‘ریاض اور ابہاایئرپورٹ کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ‘ایرانی بحریہ کے مطابق امریکی فوج نے کونارک کے بحری اڈے کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں 2اہلکار زخمی ہوگئے ‘ریاض میں سرکاری ملازمین کو گھر وںسے کام کرنے کی ہدایت‘ حوثی حملوں کے بعد سعودی سرمایہ کاری کانفرنس اگلے سال تک ملتوی ‘مشرق وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت‘روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا دورہ تہران ‘ایرانی ہم منصب عباس عراقچی اور صدرپزشکیان سے ملاقاتیں‘ صدر پزشکیان نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈے کشیدگی بڑھا رہے ہیں‘ ایران موجودہ مسائل اور چیلنجز کو مذاکرات اورافہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنے کے لیے تیار ہےجبکہ سرگئی لاوروف کاکہنا ہے کہ ماسکوکبھی بھی ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا‘ دونوں ممالک لبنان کی سلامتی کے معاملے پر متفق ہیں‘ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہاہے کہ آبنائے ہرمز میں بدامنی کا ذمہ دار امریکا ہے‘یورپ اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے‘نتن یاہو امریکا کو ایک اور جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیںجبکہ جبکہ قطر نے علاقائی صورتحال کے پیش نظر ایک نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان کیا ہے‘ پاسداران انقلاب نے خبردارکیا ہے کہ امریکا کے کسی بھی نئے حملے کا نتیجہ عالمی سطح پر توانائی کا سنگین بحران ہو گا‘ہم کسی بھی اقدام کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں اور اس بار ہمارا جواب کہیں زیادہ سخت ہو گا۔

اہم خبریں سے مزید