اسلام آباد (عاطف شیرازی) قومی اسمبلی نے متروکہ وقف املاک (انتظام و انصرام) (ترمیمی) بل 2026 منظور کرلیا، ترمیم کا مقصد متروکہ وقف املاک کے انتظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا، غیر قانونی قبضے ختم کرانا اور املاک کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے بل قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں زیر غور لانے کی تحریک پیش کی۔