• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذاکرات نہ کرنے سے بانی پی ٹی آئی کا نقصان ہورہا ہے، علی محمد خان

کراچی (ٹی وی رپورٹ) رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے کہا کہ ہم سے بہت سے مواقع ضائع ہوئے ہیں محسن نقوی کے دوبارہ مذاکرات کی دعوت سے فائدے اُٹھانے کی ضرورت ہے۔ مذاکرات نہ کرنے سے بانی پی ٹی آئی کا نقصان ہو رہاہے آگے بڑھنے کا راستہ سیاسی ہی ہے اگر اُس رات مذاکرات کامیاب ہوجاتے تو عمران خان کی بہنیں رہا ہو چکی ہوتیں۔ صحافی عمر چیمہ نے کہا کہ بائیو میٹرک فراڈ معاملہ بینکوں کی حد تک ہے زمینوں کے ریکارڈ بھی بائیو میٹرک استعمال ہوسکتے ہیں۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کر رہے تھے۔
اہم خبریں سے مزید