اسلام آباد( کامرس رپور ٹر ) وزارتِ خزانہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہےکہ حکومتی قرضوں میں روزانہ 20 ارب روپے اضافے کی خبر پاکستان کے عوامی قرضوں کی مکمل اور درست تصویر پیش نہیں کرتی، قرضوں کی حقیقی صورتحال جانچنے کے لیے ان کا موازنہ معیشت کے حجم، یعنی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی( سے کرنا ضروری ہے،پاکستان کے قرضوں کا جی ڈی پی سے تناسب مالی سال 2023 کے اختتام پر 75 فیصد سے کم ہو کر مالی سال 2026 کے اختتام پر 68 فیصد رہ گیا۔