• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب خیبرپختونخوا نے ڈاکٹر امجد علی اور دیگر کیخلاف پانچ نوٹسز جاری کردیئے

اسلام آباد(جنگ نیوز)نیب خیبر پختونخوا نے رکن پختونخوا اسمبلی اور وزیر اعلیٰ کے خصوصی معاون برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی اور دیگر کے خلاف پانچ نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔نوٹس آمدن سے زائد اثاثوں اورکرپشن کے الزام میں دائر کئے گئے ہیں۔نیب نے چار گواہوں کو بھی طلب کرلیا ہے ان نے بادشاہ سید محمد عارف،شاہ سراج احمد اورنوید احمد شامل ہی ۔ ان گواہوں کو20 سے 22 اکتوبر کے درمیان طلب کیا گیا ہے۔ نیب نے18 ہاؤسنگ سوسائٹی اسلام آباد اور جلو زئی ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق جائیداد کی الاٹمنٹ، ملکیت اورادائیگیوں کا ریکارد طلب کیا ہے۔ نیب نے خیبر پختونخوا کے اکاؤنٹنٹ جنرل آفس سے کہا ہے کہ وہ بھی متعلقہ افراد کی تنخواہ ، الاؤنس فوائد اور سفری ریکارڈ پیش کرے ۔ خبر دار کیا ہے کہ نوٹسز کی عدم تعمیل پر قانونی کارروائی کی جائے گی ۔
اہم خبریں سے مزید