• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، 15 سالہ یتیم بچے کو جبری مشقت سے انکار پر بااثر ملزمان نے گاڑی کے نیچے کچل کر قتل کردیا

ملتان(جنگ نیوز)ملتان میں 15سال کے یتیم بچےکو جبری مشقت سے انکار پر با اثر ملزمان نے گاڑی کے نیچے کچل کر قتل کردیا۔ملتان کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 15 سالہ یتیم لڑکے کو کار تلے کچل کر قتل کرنے کی مختلف سی سی ٹی وی فوٹیجز میں لڑکے کا تعاقب کرنے اور اس پر گاڑی چڑھانے کے مناظر سامنے آئے ہیں۔ملزمان نے قتل کو حادثہ ثابت کرنے کی کوشش کی تاہم مختلف زاویوں سے سامنے آنے والی ایک سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیوز نے ثابت کیا کہ یہ حادثہ نہیں بلکہ ظالمانہ انداز کا قتل تھا۔ویڈیوز میں لڑکے کو بھاگتے اور ملزمان کو اس کا پیچھا کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ایک اور سی سی ٹی وی کیمرے کی ویڈیو میں وہ درد ناک منظر بھی قید ہوا جس میں ملزمان نے بچے پر تیز رفتار کار چڑھادی اور وہ موقع پر دم توڑ گیا۔واقعے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور توقیر نذیر نامی ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا۔پولیس کے مطابق ملتان کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 15 سالہ یتیم لڑکے کو کار تلے کچل کر قتل کرنے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں مقتول پر چوری کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
اہم خبریں سے مزید