کراچی( ثاقب صغیر )سندھ میں رواں برس مختلف واقعات میں قتل کے 1283واقعات رپورٹ ہوئے، اقدام قتل کے 2453، کاروکاری کے 140، پولیس پر حملوں کے 4505 ، ریپ/ زنا کے 427، گینگ ریپ کے 93 ،اغوا کے 4268، اغوا برائے تاوان کے 48 اور بچوں کے اغوا کے 447 واقعات رپورٹ ہوئے۔پولیس کے مطابق سال 2026 میں ماہ ستمبر تک کراچی رینج میں قتل کے 412، سکھر رینج میں 187 ، لاڑکانہ رینج میں 269، حیدرآباد رینج میں 233 ، میرپور خاص رینج میں51اور شہید بے نظیر آباد رینج میں قتل کے 131واقعات رپورٹ ہوئے۔کراچی رینج میں کاروکاری کے 4، سکھر رینج میں 49، لاڑکانہ رینج میں 51 ، حیدرآباد رینج میں 11 ، میرپور خاص رینج میں 6 اور شہید بے نظیر آباد رینج میں کاروکاری کے 19 واقعات رپورٹ ہوئے۔پولیس رپورٹ کے مطابق رواں برس کراچی رینج میں گینگ ریپ کے 69، سکھر رینج میں 3 ، لاڑکانہ رینج میں 6 ، حیدرآباد رینج میں 7 ، میر پور خاص رینج میں 1 اور شہید بے نظیر آباد رینج میں گینگ ریپ کے 7واقعات رپورٹ ہوئے۔اس دوران کراچی رینج میں اغوا کے 2804 اور اغوا برائے تاوان کے 28، سکھر رینج میں اغوا 305 اور اغوا برائے تاوان کے 4، لاڑکانہ رینج میں اغوا کے 304اور اغوا برائے تاوان کے 8، حیدرآباد رینج میں اغوا کے 513 اور اغوا برائے تاوان کے 3 ، میر پور خاص رینج میں اغوا کے 77 اور اغوا برائے تاوان کا 1 جبکہ شہید بے نظیر آباد رینج میں اغوا 265 اور اغوا برائے تاوان کے 4 واقعات رپورٹ ہوئے۔