• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

21 ہزار سے زائد پاکستانی بیرون ممالک جیلوں میں ہیں، قومی اسمبلی میں انکشاف

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) دنیا کے مختلف ممالک میں قید پاکستانی قیدیوںکی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔طاہرہ اورنگزیب کے سوال پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تحریری جواب میں ایوان کو بتایا کہ اس وقت دنیا کے 72 ممالک میں پاکستانی قیدیوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 647 ہےجن میں 13078زیر ٹرائل اور8569سز ایافتہ ہیں۔یہ پاکستانی قیدی دھوکہ دہی ،منشیات کی سمگلنگ،جنسی حملے،جعلی ویزے،جعلی دستاویزات قتل سمیت دیگر مقدمات میں ملوث ہیں ۔سب سے زیادہ قیدی سعودی عرب میں ہیںجن کی تعداد 10745ہے۔ ان میں 5445جدہ اور 5300ریاض میں قید ہیں۔ دوسرے نمبر پرمتحدہ عرب امارات میں 5297 پاکستانی قید ہیں ۔ وزارت خارجہ کے دستاویز کے مطابق 2100 قیدی ان 14ممالک میں قید ہیں جن کے ساتھ ملزمان کی حوالگی کا معاہدہ نہیں ، عراق میں 81، اردن میں 8، مصرمیں 12،بحرین میں 581، عمان میں 252،قطر میں 599 ، آسٹریلیا میں 27، جنوبی کوریا 7،جاپان 16،ملائیشیا 459، تھائی لینڈ 35،کمبوڈیا میں 22 ، فلپائن اور ویتنام میں ایک، ایک پاکستانی قید ہے۔

اہم خبریں سے مزید