• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونے کی ضبط اینٹوں کے عوض پرانی قیمت کی پیشکش، کلیکٹر کسٹمز کو شوکاز

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضبط شدہ سونے کی اینٹوں کے عوض 48 لاکھ روپے کی ادائیگی کی پیشکش پر عدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کلیکٹر کسٹمز کو شوکاز نوٹس جاری کر کے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے کہا کہ درخواست گزار کو سونے کی اینٹیں واپس کرنے کا حکم دیا گیا تھا، ان کے بدلے رقم ادا کرنے کا نہیں۔ گزشتہ روز جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل بنچ نے وقار النساء کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کا حکم جاری کر دیا۔ درخواست گزار وکیل نے کہا کہ ادائیگی کے لئے سونے کی موجودہ قیمت کے بجائے 2023 کی قیمت مقرر کی گئی، سونے کی قیمت میں اضافے کا فائدہ ریاست کو کیوں دیا جائے جبکہ نقصان کا بوجھ درخواست گزار برداشت کرے۔
اہم خبریں سے مزید