• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمرجنسی پانچ اضلاع تک، کامران مرتضیٰ اور محسن عزیز متفق

کراچی (ٹی وی رپورٹ) رہنما جمعیت علمائے اسلام سینیٹر کامران مرتضی نے کہا کہ اگر حکومت ایمرجنسی کو صرف پانچ اضلاع تک محدو د کردیں تو حکومت سے مذاکرات ممکن ہیں۔ رہنما تحریک انصاف سینیٹر محسن عزیز نے اس تجویز سے اتفاق کیا۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے معاملے پر اپوزیشن سے مذاکرات کو تیار ہے تاہم دہشت گردی کے مکمل خاتمہ تک خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی برقرار رہے گی۔ جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں حامد میر نے اپنے تجزیئے میں کہا کہ گورنر راج سے خیبرپختونخوا میں کیا بہتری آئی؟ ۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان حامد میر نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی بار کونسل کی اپیل پر آج پورے صوبے میں ہڑتال کی گئی عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا اور پشاور ہائیکورٹ میں گورنر راج کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے لئے دو رکنی بنچ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید