• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھربوں ڈالر کی عالمی سونے کی صنعت میں غیرقانونی دھندے کا انکشاف

کراچی (نیوز ڈیسک)امریکی اخبار کاکھربوں ڈالر کی عالمی سونے کی صنعت میں غیرقانونی دھندے کا انکشاف، مڈغاسکر کی کانوں میں بچوں سے غیرقانونی مشقت، سونا عالمی منڈی تک پہنچتا رہا،جرائم پیشہ افراداورکارٹیل ارکان شامل،لندن بلین مارکیٹ ایسوسی ایشن غیرقانونی سونے کی فروخت روکنے میں ناکام ، ریفائنریوں پر غلط معلومات دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عالمی سونے کی منڈی میں غیرقانونی کان کنی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے حاصل ہونے والا سونا داخل ہوتا رہا، جبکہ اسے روکنے کی ذمہ داری ادا کرنے والی لندن بلین مارکیٹ ایسوسی ایشن نے متعدد مواقع پر قواعد نافذ نہیں کیے۔ رپورٹ کے مطابق مڈغاسکر کی کانوں میں ہزاروں بچے کام کرتے ہیں، جو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
اہم خبریں سے مزید