کراچی (نیوز ڈیسک) ایلون مسک کا امریکا کے ہر بچے کو اسپیس ایکس کا ایک شیئر دینے کا اعلان ،تقریباً 7 کروڑ 30 لاکھ بچوں کو حصص دینے کا منصوبہ، مسک کا کہنا تھا یہ تحفہ کئی تحائف میں پہلا ہوگا۔ ادھر اے آئی کمپنی اینتھروپک نے بھی 5فیصد حصص عوامی فلاحی فنڈ کیلئے مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز کے مطابق امریکی ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکا کے ہر بچے کو اپنی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کا ایک شیئر تحفے میں دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ مسک نے پیر کو سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ یہ تحفہ کئی تحائف میں پہلا ہوگا، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ حصص بچوں میں کس طرح تقسیم کیے جائیں گے اور اس منصوبے پر عمل درآمد کیسے ہوگا۔