• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ، گورنر راج کیخلاف درخواست، آج دو رکنی بنچ سماعت کریگا

کراچی (نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف دائر درخواستوں پر پشاور ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ آج سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فہیم ولی شامل ہیں۔کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف بیرسٹر گوہر خان اور سلمان خان ایڈووکیٹ نے الگ الگ درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، درخواستوں میں وفاقی و صوبائی حکومت اور دیگر حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کو جواز بنا کر منتخب حکومت کے اختیارات ختم کرنا امتیازی سلوک ہے۔ درخواستوں میں فیڈریشن آف پاکستان، صدر، وزیراعظم، گورنرکےپی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید