اسلام آباد(طاہر خلیل)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدہ جنگ نہیں علاقائی امن کیلئے ہے، کوئی بھی ملک اپنے پڑوس میں تنازعات کی موجودگی میں دیرپا امن حاصل نہیں کر سکتا۔انھوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ انٹیلی جنس شیئرنگ اور قریبی تعاون ناگزیر ہے۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ’گلوبل سکیورٹی فورم 2026‘ سےاپنے خطاب میں انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان جنگیں رکوانے کا کوئی کریڈٹ نہیں چاہتا بلکہ ایک ایسا پرامن مستقبل چاہتا ہے جہاں سرے سے جنگیں شروع ہی نہ ہوں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے دوران پاکستان نے ہمیشہ امن اور بات چیت کا راستہ چنا۔پاکستان نے خطے میں امن کے قیام، کشیدگی کے خاتمے اور فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے۔