اسلام آباد (عاطف شیرازی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز نے کہا ہے کہ نئے صوبے نسلی نہیں، انتظامی بنیادوں پر بنائے جائیں ،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وفاقی وزیر اسد عمر اور سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز نے ملک میں مؤثر طرز حکمرانی، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور انتظامی مسائل کے حل کے لیے بلدیاتی نظام مضبوط بنانے اور اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے پر زور دیا ہے۔ صنوبر انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد کے زیر اہتمام ’’نئے صوبے اور طرز حکمرانی‘‘ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ ملک میں نسلی بنیادوں پر صوبے بنائے گئے تو تباہی آئے گی، نئے صوبے بنانے ہیں تو محض انتظامی بنیادوں پر تشکیل دیے جائیں۔