کراچی (نیوز ڈیسک) امریکہ میں کیوبا کے سابق صدر راؤل کاسترو کے وارنٹ گرفتاری جاری،1996 میں دو امدادی طیارے مار گرانے پر ریاستی مقدمہ درج،95 سالہ راؤل تب وزیر دفاع تھے۔ امریکی نشریاتی ادارے این بی سی 6 کے مطابق فلوریڈا کی الیونتھ جوڈیشل سرکٹ کورٹ کی چیف جج اریانا فاخاردو اورشان نے وارنٹ پر دستخط کیے۔ فلوریڈا کے اٹارنی جنرل جیمز اتھمائر نے اعلان کیا کہ کاسترو پر فرسٹ ڈگری قتل کی سازش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔