کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ کو پولیس نے بنوں سے گرفتار کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق مولانا نسیم شاہ کی گرفتاری کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے، جس میں پولیس اہلکار انہیں پکڑ کر لے جاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گرفتاری کے دوران مولانا نسیم شاہ نے ہلکی سی مزاحمت کرنے کی کوشش کی، جس پر پولیس اہلکاروں نے ان کے ساتھ زبردستی کی اور انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔