کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ ، سونے کی قیمت میں استحکام، چاندی کی قیمت میں 59 روپے فی تولہ کا اضافہ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4165 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی جس کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 4 لاکھ 39 ہزار 36 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 76 ہزار 402 روپے پر برقرار رہی تاہم پیر کو چاندی کی قیمت 59 روپے فی تولہ کے اضافے سے 6234 روپے فی تولہ ہو گئی۔