کراچی (نیوز ڈیسک) پرنسٹن سے پی ایچ ڈی، 2300ملازمت درخواستیں، پھر بھی بے روزگار،تعلیم یافتہ افراد کے لیے امریکی روزگار کی منڈی میں جمود طاری، اعلیٰ ڈگریاں بھی ملازمت کی ضمانت نہ رہیں۔کیمیکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی نوجوان کو دو سال سے ملازمت کی تلاش ہے، اور وہ والدین کے گھر تہہ خانے میں رہنے پر مجبورہیں۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق جیک ویس نامی نوجوان نے 2024 میں پرنسٹن یونیورسٹی سے کیمیکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی مکمل کی، لیکن اس کے باوجود وہ اب تک ملازمت حاصل نہیں کرسکا۔ سالٹ لیک سٹی سے تعلق رکھنے والے ویس نے دو سال کے دوران 2300سے زائد ملازمتوں کیلیے درخواستیں دیں، مگر اسے کامیابی نہیں ملی۔