میرانشاہ (نمائندہ جنگ )شمالی وزیرستان کے ضلعی ہیڈ کوارٹر میرانشاہ بائی پاس روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے تھانہ میرانشاہ کے ایڈیشنل ایس ایچ او میراخان درپہ خیل جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سواروں نے ایڈیشنل ایس ایچ او پر اس وقت حملہ کیا جبکہ وہ ڈیوٹی سے اپنے گھر جا رہے تھے ۔