حیدرآباد (رپورٹ/اے بی سومرو) پاکستان میں سوا لاکھ سے زائد سائبر شکایات، استغاثہ تک پہنچنے کی شرح صرف 0.6فیصد، 80 لاکھ نئی خواتین انٹرنیٹ صارفین میں شامل ہوچکی ہیں۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام اور وزارت انسانی حقوق حکومت پاکستان کی تیار کردہ قومی حکمت عملی کے مطابق 2024ء میں تقریباً 80 لاکھ نئی خواتین انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں میں شامل ہوئیں تاہم اسی سال ملک میں سائبر جرائم کی ایک لاکھ 35 ہزار شکایات درج ہوئیں اور صرف 826 مقدمات استغاثہ کے مرحلے تک پہنچے، یہ مجموعی شکایات کا تقریباً 0.6 فیصد بنتا ہے۔