کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے ترکی ورک ویزا کے نام پر 5لاکھ روپے ہتھیانے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم تیمور خان کو گرفتار کر لیا۔ملزم پر شہری کو ترکی کا ورک ویزا دلوانے کے بہانے 5لاکھ روپے ہتھیانے کا الزام ہے۔