بنوں (نمائندہ جنگ)سب ڈویژن وزیر کے علاقے زروام میں منگل کے روز مبینہ دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے پر ڈرون حملے کے نتیجے میں 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک اور 7 دیگر زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نشانہ بنائے گئے ٹھکانے کا تعلق مقامی طالبان کے مبینہ ’گیدڑ گروپ‘ سے بتایا جا رہا ہے۔