• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ تہران، ایرانی قیادت سے تبادلہ خیال، دورے کا بنیادی محور علاقائی صورتحال اور دوطرفہ امور پر بات چیت کرنا تھا، آئی ایس پی آر

راولپنڈی/تہران (طاہرخلیل /اے ایف پی / نیوزڈیسک )چیف آف آرمی اسٹاف وچیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے منگل کو تہران کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے ایران کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس دورے کا مقصد خطے کی مجموعی صورتحال پر گفتگو کرنا تھا۔دورے کا بنیادی محور علاقائی صورتحال اور دوطرفہ امور پر بات چیت کرنا تھا۔علاوہ ازیں سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان ترکی الماکی نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے ریاض کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل اورڈرون فضا میں ہی روک کر تباہ کر دیا گیاہے ‘اے ایف پی کے مطابق ریاض میں دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیںجبکہ برطانیہ نے سعودی عرب کے دفاع کے لیے رائل ایئر فورس کے ٹائفون لڑاکا طیارے تعینات کرنے کا اعلان کیاہے‘صدر مسعود پزشکیان نے مجید ابن الرضا کو دفاعی امور کا مشیر مقرر کیا ہے‘ دریں اثناء صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے معاملے پر امریکا کو حتمی فیصلہ کرنا ہوگا‘کیا ہم اچھے طریقے سے کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں یا برے طریقے سے ؟ ٹرمپ کے مطابق انہوں نے یورپی رہنماؤں سے بات کی لیکن یورپی رہنماؤں نے مددسے انکار کردیا ۔دوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے خبردار کیاہے کہ دروازے کھٹکھٹانے کا دور ختم ہوا، اب ہر حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گاجبکہ پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمزآمدورفت کیلئے بندہے اوروہاں سے گزرنے والے تین آئل ٹینکرز بحری بارودی سرنگوں سے ٹکراکررک گئے ہیں‘ دوسری جانب سینٹرل کمانڈ نے اس بات کی تردید کی ہے کہ آبنائے میں دو آئل ٹینکر ایرانی بارودی سرنگوں سے ٹکرائے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید