• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پبلک سروس کمیشن میں عمر کی حد اور مواقع بڑھانے کی منظوری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں عوامی صحت، ادارہ جاتی اصلاحات، محصولات میں اضافے اور سیلاب متاثرین کی بحالی سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں سندھ پبلک سروس کمیشن میں عمر کی حد اور مواقع بڑھانے اور میر رضا کیس کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ عام کرنے اور عملدرآمد کیلئے ذیلی کمیٹی بنانے کی بھی منظوری دے دی گئی۔سندھ پبلک سروس کمیشن میں بھرتیوں کے طریقہ کار اور امتحانی انتظامات سے متعلق امیدواروں کے تحفظات کے بعد منظور کئے گئے اقدامات کے تحت مشترکہ مسابقتی امتحان (سی سی ای) کے لئے عمر کی بالائی حد 30 سال سے بڑھا کر 33 سال مقرر کر دی گئی ہے جبکہ امتحان میں شرکت کے مجاز مواقع کی تعداد تین سے بڑھا کر پانچ کر دی گئی ہے۔ اسی طرح سی سی ای 2026 کے اسکریننگ ٹیسٹ میں کامیابی کے لئے کم از کم نمبر 40 فیصد سے کم کرکے 33 فیصد کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔کابینہ نے فیصلہ کیا کہ ایک پرچے پر مشتمل امتحانات کے لئے کمپیوٹر پر مبنی ٹیسٹنگ متعارف کرائی جائے گی اور امتحان ختم ہوتے ہی نتائج پرنٹ کر دیئے جائیں گے۔ انٹرویو کے نمبروں میں بھی وفاقی پبلک سروس کمیشن کے تناسب کے مطابق نظرثانی کی جائے گی۔

اہم خبریں سے مزید