اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم کے بنیادی اصولوں سے پاکستان کی پختہ وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مذاکرات اور سفارت کاری موثر راستہ ہیں ، پاکستان علاقائی ہم آہنگی، تجارت، راہداری روابط اور اقتصادی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے ،علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اجتماعی، باہمی تعاون پر مبنی اور پائیدار کثیرالجہتی حل ضروری ہیں۔