• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلسل محنت کے باوجود کراچی میں پولیو کیس تشویشناک ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کراچی میں پولیو کیس کا نوٹس، مسلسل محنت کے باوجود کراچی میں پولیو کیس سامنے آنا تشویشناک ہے، پولیو کے خاتمے کے لیے مقررہ پروٹوکول پر سختی سے عمل درآمد کرنے پر زور ،تفصیلات کے مطابق منگل کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں پولیو کے ایک نئے کیس کی تصدیق کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی اجلاس طلب کیا اور محکمہ صحت کو جامع تحقیقات کرنے، وائرس کے ماخذ کا پتا لگانے اور اس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

اہم خبریں سے مزید