اسلام آباد ( رانا غلام قادر)جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کے پی میں گورنر راج معدنیات پر کنٹرول کے لیے ہے، سیاسی اور دیگر معاملات پر مکالمے پر یقین رکھتے ہیں ،ہمیں یا کسی کو شکایات ہیں تو پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلاکر بات کر لی جائے ،انھوں نے کے پی کے میں گورنر راج کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ الزام تراشیوں کی بجائے سیاسی انداز میں جواب دیا جانا چاہئے ۔ قائد جمیت نے جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے دو روزہ اجلاس کے بعد پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا گورنر راج کے لیے حکومتی بیانیہ بے بنیاد ہے کئی آپریشنز ہوئے مگر نتایج کیاملے ،ہماری نظر میں یہ سب صوبے کی معدنیات پر کنٹرول کے لئے ہے حکومت پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلائے، گورنر راج بلاجواز ہے ،کونسلز کی تشکیل میں جے یو آئی کا کوئی رکن شامل نہیں ہوگا۔