صوابی(نمائندہ جنگ) موضع سوڈھیر میں پھوپھی زاد کی ٹک ٹاک پر غلط کمنٹ کرنے کے تنازعہ پر ماموں زاد بھائی کی فائرنگ سے پھوپھی جاں بحق ہو گئی، عاصم خان سکنہ سوڈھیر نے تھانہ یارحسین میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ شام اپنے دوست طائف کے ساتھ گپ شپ لگا رہا تھا کہ اس دوران ماموں زاد شہزاد آکر میں نے ان سے پوچھا کہ آپ نے میرے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو پر کیوں غلط کمنٹ کی تھی، جس پر وہ غصہ ہوکر مجھے گالم گلوچ اور تھپر رسید کی، میں گھر جاکر دروازے کے سامنے موجود تھا کہ پانچ منٹ کے بعد ماموں زاد شہزاد نے اسلحہ آتشیں سے مسلح آکر فائرنگ شروع کردی۔