اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان نے ایوان بالا کو بتایا ہے کہ پاکستان پوسٹ کا سالانہ نقصان 12 ارب جبکہ پنشن سمیت 19 ارب تک پہنچ چکا ہے۔ گزشتہ روز سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ضمنی سوالات کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے پاکستان پوسٹ آفس کے سنگین مالی نقصانات کا انکشاف کیا اور کہا کہ پوسٹ آفس کا سالانہ نقصان 12 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔