کراچی (رفیق مانگٹ) بنگلہ دیشی خاتون سویٹی اختر نے سعودی عرب میں سزائے موت پر عمل درآمد سے دو روز قبل اپنے والد سے فون پر بات کی، تاہم مقدمے یا سزا کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ سعودی حکام کے مطابق، سویٹی اور ایک دوسرے بنگلہ دیشی شہری نذرالاسلام کو مکہ مکرمہ کی ایک مسجد میں غیر اخلاقی حرکات کے جرم میں سزائے موت دی گئی۔بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق سویٹی کے اہل خانہ الزامات تسلیم نہیں کرتے۔