• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دونوں شہری مکہ مکرمہ میں زنا کے مرتکب ہوئے، مشن سے رابطہ نہیں کیا، بنگلہ دیشی وزیر

کراچی (رفیق مانگٹ) بنگلہ دیشی وزیر مملکت برائے خارجہ نے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں سزائے موت پانے والے دونوں شہری مکہ مکرمہ میں زنا کے مرتکب ہوئے، مشن سے رابطہ نہیں کیا،بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ نے سعودی سفیر کو طلب کر کے تحریری وضاحت طلب کی -بنگلہ دیش کی وزیر مملکت برائے خارجہ امور شمع عبید اسلام نے سعودی عرب میں دو بنگلہ دیشی شہریوں کو سزائے موت دیے جانے کو اپنے ملک کے لیے ایک بڑا سبق قرار دیتے ہوئے بیرون ملک مقیم بنگلہ دیشیوں کو میزبان ممالک کے قوانین کی پابندی کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشی حکومت کو سعودی عرب سے سزاؤں کے بارے میں باضابطہ اطلاع نہیں ملی۔
اہم خبریں سے مزید