اسلام آباد (ایوب ناصر) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے لاہور سے 35 ارب روپے کے جعلی امریکی ڈاک ٹکٹوں کے فروخت میں ملوث ملزم کوگرفتار کر لیا ، ملزم 2023 سے جعلی ویب سائٹ کے ذریعے جعلی ٹکٹ فروخت کرتا تھا ، فراڈ کیلئے خاندان کے 16 بینک اکاؤنٹس استعمال کیے ، اب تک 50 لاکھ سے زائد جعلی ڈاک ٹکٹ فروخت کرنے کا انکشاف ، ملزم فہیم اکرم کے خلاف مقدمہ درج،تحقیقات جاری ہیں۔