لاہور(آئی این پی) ایل پی جی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی 600 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ گھریلو سلنڈر 7200 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔عرفان کھوکھر کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گیس 500 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گھریلو سلنڈر 6 ہزار روپے کا فروخت ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں ایل پی جی کی قیمت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔