کراچی (رفیق مانگٹ) بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کی کمپنی جیو JIO پلیٹ فارمز تقریباً8 کھرب 30 ارب روپے( 3 ارب ڈالر )کے حصص فروخت کرنے کی تیاری کر رہی ہے، تاہم اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ، کمپنی کی بلند مالیت اور ایلون مسک کی اسٹارلنک سے مقابلہ اس منصوبے کے لیے بڑے چیلنج ہیں۔ یہ بھارتی تاریخ کا سب سے بڑا حصص اجرا ہوگا، بڑے سرمایہ کاروں کی72 کھرب روپے کی بولیاں، مختص حصص سے 30 گنا زیادہ ہوگئیں۔برطانوی اخبارکے مطابق، جیو پلیٹ فارمز نے بھارت کی تاریخ کا سب سے بڑا کسی کمپنی کے حصص پہلی بار عام لوگوں کو فروخت کرنے کا منصوبہ (آئی پی او) لانے کے لیے سرمایہ کاروں سے بولیاں وصول کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ کمپنی کی ہدفی مالیت 296 کھرب روپے (107 ارب ڈالر )رکھی گئی ہے، جو ابتدائی توقعات میں415 کھرب روپے( 150 ارب ڈالر) سے زیادہ تھی۔