• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں یتیم بچوں کی تعداد 46 لاکھ سے زائد، اعداد و شمار غائب

حیدرآباد (رپورٹ/اے بی سومرو)پاکستان میں یتیم بچوں کی تعداد 46 لاکھ سے زائد، اعداد و شمار غائب، نیشنل کمیشن آن دی رائٹس آف چائلڈ کی رپورٹ میں متبادل نگہداشت نظام کی خامیوں اور نگرانی کی ضرورت اجاگر کردی گئی، پنجاب کے مراکز میں 5762 بچے مقیم، قومی سطح پر جامع ریکارڈ نہ ہونے سے تحفظ اور سہولتوں پر شدید سوالات اٹھ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں یتیم اور والدین کی دیکھ بھال سے محروم بچوں کے لئے قائم رہائشی مراکز کی مجموعی تعداد‘ وہاں مقیم بچوں کی اصل گنتی اور نگہداشت کے معیار سے متعلق مستند قومی اعداد و شمار کی عدم دستیابی نے بچوں کے تحفظ کے نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید