اسلام آباد (جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ نے جائیداد کے تنازع پر خاتون کو قتل کرنے والے مجرم اظہر کی اپیلیں خارج کرتے ہوئے ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے جسکے تحت مجرم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کیا گیا تھا۔ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے مقدمے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق استغاثہ کے 2 گواہوں میں ایک مقتولہ کا بیٹا اور دوسرا اس کا بہنوئی تھا، گواہوں کے بیانات اور طبی شواہد میں زخموں کی تعداد کے حوالے سے فرق پایا گیا۔