کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کابینہ نےمٹھا رام ہاسٹل کو سب جیل قرار دے دیا،تفصیلات کے مطابق منگل کو محکمہ داخلہ کے اس نوٹیفکیشن کی بعد از وقت منظوری دے دی جس کے تحت کراچی میں پاکستان چوک کے قریب مٹھا رام ہاسٹل کو کے ٹی سی حملوں کے مقدمات میں مبینہ طور پر ملوث پانچ ملزمان کو محفوظ تحویل میں رکھنے کے لئے سب جیل قرار دیا گیا تھا۔ سندھ کے انسپکٹر جنرل پولیس کی درخواست کے بعد 7 ستمبر کو سب جیل قرار دیا گیا تھا۔